لوئر دیر(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید اور تحریک انصاف ملک کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 سال سے قرض لیے جا رہے ہیں، اب جاگناہوگا۔جمعہ کو لوئر دیر میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ کوئی نیا پاکستان اور کوئی اسلام کے نام پر آیا مگر کچھ نہیں کیا، ہم امن اور قرضوں سے نجات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحت کارڈ، بی آرٹی اور موٹروے منصوبے میں نے شروع کیے تھے۔















