لاہور(نیوزڈیسک)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) گورننگ باڈی نے6چوک کھلنے کرنے کیلئے ایک ارب 60 کروڑ 74 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے ٹیپا کو چھ چوک کھلے کرنے اور ٹریفک انجینئرنگ کرنے کی منظوری دے دی، قادر توپاش چوک خیابان جناح، کھوکھر چوک عبدالحق روڈ کی بحالی کا کام کیا جائے گا، گجومتہ چوک فیروز پور روڈ اور جوڑے پل ضرار شہید روڈ کی بحالی بھی کی جائے گی، شملہ ہل جنکشن اور نشتر چوک فیروز پور روڈ پر ٹریفک روانی کو بہتر بنایا جائے گا، قادر توپاش چوک خیابان جناح کی اپ گریڈیشن پر 44 کروڑ ایک لاکھ روپے کی رقم خرچ کی جائے گی۔















