جھنگ(نیوزڈیسک)جھنگ کے علاقے حویلی بہادر شاہ میں ایک گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے بتایاکہ جھنگ کے علاقے حویلی بہادر شاہ میں ایک گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس نے بتایاکہ بظاہر ماں بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ جبکہ تیسرے شخص اللّٰہ دتہ کی موت زہریلی چیز کھانے سے ہوئی۔پولیس اس سلسلے میں تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔















