اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف بی آر کے کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ساڑھے پانچ ہزار اسمگل شدہ موبائل فون کی کھیپ پکڑلی۔ دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسپیشل جج سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق گولڑہ موڑ پر خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی تھی، پکڑے گئے موبائل فونز کی مالیت پانچ کروڑ روپے سے زائد ہے۔















