سی ڈی ڈبلیو پی نے 10 ارب روپے سے زیادہ کے پانچ منصوبوں کی منظوری دیدی، 213 ارب 86 کروڑ روپے کے 4 منصوبے ایکنک کو ارسال کردئیے،ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن جہانزیب کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا،جاری اعلامیہ کے مطابقخیبرپختونخوا میں خوراک و زراعت کا 24 ارب 64 کروڑ روپے کا منصوبہ ایکنک کو ارسال، بلوچستان میں سیلاب سے تباہ سکولوں کی بحالی کیلئے 1 ارب 40 کروڑ کا منصوبہ منظور، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کا 1 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا منصوبہ منظور، آزاد کشمیر میں سڑک کی تعمیر کا 1 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کا منصوبہ منظور، خواتین کا مالی ترقی کا 31 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد کا منصوبہ ایکنک کو ارسال،سندھ میں سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی بحالی کا 83 ارب روپے سے زائد کا منصوبہ ایکنک کو ارسال کر دیا گیا ہے۔















