Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

یہ عدالت ہے ہالی ووڈ نہیں ڈرامہ نہ کریں ،چیف جسٹس

اسلام آباد(بشارت راجہ)سپریم کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کے ایک مقدمے میں درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے عدالت کے سامنے اداکاری کرنے پر چیف جسٹس نے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت ہے ہالی ووڈ نہیں ڈرامہ نہ کریں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے وکیل کی جانب سے اداکاری کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت ہے ہالی وڈ نہیں یہاں یہ ڈرامہ نہ کریں، چیف جسٹس نے وکیل درخواستگزار کے کان پکڑنے کی اداکاری پر برہمی کا اظہار کیا مزید ریمارکس دیے کہ آپ نے جج صاحب کی بات کو درست ماننے سےانکار کیا، اگر آپ نے غلطی کی ہے تو معذرت بھی کرے، آپ عدالت کو بتا رہے ہیں کہ 5مقدمات ہے لیکن یہ 8ہیں، آپ کی ہر بات کو ہمیں چیک کرنا پڑے گا بعد ازاں وکیل نے عدالت سے اپنے رویہ پر معذرت کرلی۔