اہم خبریں

بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر

کوئٹہ (اے بی این نیوز)بلوچستان حکومت نے صوبے میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کر دی ہے۔

نجی چینل کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنا غیر قانونی ہو گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق شہری اگر کہیں زائد قیمت پر پیٹرول فروخت ہوتا دیکھیں تو وہ ثبوت کے طور پر ویڈیو بنا کر متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس میں شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

دوسری جانب جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں پیٹرول مافیا کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کمی

متعلقہ خبریں