اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹ نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرار دادمنظور کرلی،متفقہ قرارداد قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے پیش کی،غزہ میں خوراک،پانی اور ادویات سمیت اشیائے ضروریہ فوری بحال کرنے کامطالبہ،نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث،غزہ ایک قرستان کا منظر پیش کررہاہے،صورتحال پاکستان سمیت پوری دنیا کیلئے تشویشناک ہے، سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا افسوس مقام2 ارب مسلمان ملکر بھی اسرائیلی مظالم نہیں رکوا سکتے، سینیٹر حافظ عبد الکریم بولے تمام مہذب اقوام عالم اسرائیلی مظالم رکوانے میں کردار ادا کریں،سینٹر عرفان صدیقی نے کہا مسلمانوں کی آواز کمزور کیوں ہو گئی جس کو امت مسلمہ کہاجاتا ہے وہ کہاں ہے، سینیٹر نثار کھوڑو کی بھی اسرا ئیلی حملو ں کی مذمت کہا دنیا میں دو ناسور پیدا ہو گئے ایک بھارت اور دوسرا اسرائیل ہے۔















