کرم(نیوز ڈیسک) ضلع کرم میں قبائلی جنگ ،6 افراد ہلاک اور 10زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے دو قبائل کے درمیان 9 روز سےجھڑپیں جاری ہیں جس میں اب تک 55 افراد ہلاک اور 105 زخمی ہوئے ہیں، قبائل خود کار ہتھیاروں سے لیس ہیں ۔ پولیس افسران کا اس حوالے سےکہنا ہے کہ قبائلی جنگ کی وجہ سے علاقے میں داخلی و خارجی راستے ،انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے مختلف علاقوں میں فائربندی کے لیے جرگے کااہتمام کیا جارہاہے جس میں انتظامیہ ،پولیس اور فورسز کے افسران بھی شامل ہیں۔















