کراچی ( اے بی این نیوز )آغا سراج درانی کو حفاظتی ضمانت کے بعد نیب کورٹ میں سرنڈر نہ کرنا مہنگا پڑگیا ،حکم کے باوجود ملزم نے نیب کورٹ میں کیوں سرنڈر نہیں کیا ؟پہلے اس بات کا جواب دیں پھر ضمانت کا فیصلہ ہوگا، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر راجپوت کا وکیل سے مکالمہ ،عدالت نے آغاسراج درانی کوشوکاز نوٹس جاری کرکے8نومبر تک جواب طلب کرلیا















