اہم خبریں

اینٹی بائیوٹک دوائی ’’ایزومیکس‘‘کا بیچ جعلی پایا گیا

اینٹی بائیوٹک دوائی ’’ایزومیکس‘‘کا بیچ جعلی پایا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اینٹی بائیوٹک دوا ’ایزومیکس‘ کی کھیپ کو جعلی قرار دے دیا گیا۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کے تجزیے میں ایزومیکس 500 ایم جی کی کھیپ جعلی نکلی، محکمہ صحت نے اس حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

فارماسیوٹیکل کمپنی کو مذکورہ بیچ کا سٹاک فوری طور پر مارکیٹ سے واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام فیلڈ ڈرگ انسپکٹرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایزومیکس کے جعلی بیچوں کی فروخت کو روکیں۔

مزید پڑھیں‌:موسم کا بڑا اپڈیٹ، بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی

متعلقہ خبریں