اہم خبریں

مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری

مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب میں نیا نوٹیفکیشن جاری، کاروباری اوقات میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی۔

تفصیلات مطابق پنجاب حکومت نے توانائی کے موثر استعمال کو یقینی بنانے اور تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار کو ریگولیٹ کرنے کے لیے مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے لیے نئے اوقات کار مقرر کیے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی منظوری کے بعد سیکرٹری صنعت و تجارت سید مسعود نعمان نے کاروباری اوقات کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز اب رات 8 بجے کے بجائے رات 9 بجے بند ہوں گے جب کہ شادی ہالز، مارکیٹس اور دیگر تجارتی تقریبات کو رات 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

حکومت نے ریستوراں، ہوٹلوں اور سبزیوں کی دکانوں کو رات گیارہ بجے تک چلانے کی اجازت دی ہے۔

نوٹیفکیشن بعض شعبوں کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیتا ہے، کاروباری اوقات کی پابندیاں میڈیکل اسٹورز، آئی ٹی کمپنیوں، تندوروں، جموں اور فیول اسٹیشنوں پر لاگو نہیں ہوتی ہیں۔

ضلعی حکام نے خبردار کیا ہے کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے روزمرہ کے کاموں کو نئے اوقات کار کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
مزید پڑھیں‌:جے یو آئی کے اہم رہنما لاپتہ، پارٹی کارکن پریشان

متعلقہ خبریں