Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

یہ عدالت ہےبالی ووڈ نہیں،یہاں ڈرامہ نہیں چلے گا، چیف جسٹس وکیل پر برہم ہوگئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی سماعت، سماعت کے دوران وکیل کی جانب سے اداکاری کرنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وکیل پر برہم ہوگئے، یہ عدالت ہے ہالی وڈ نہیں، عدالت میں ڈرامہ نہیں چلے گا۔ دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے وکیل کے رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈانٹ دیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ عدالت ہے ہالی وڈ نہیں،عدالت میں ڈرامہ نہیں چلے گا۔ آپ نے جج صاحب کی بات درست ماننے سے انکار کیا غلطی کی ہے تو معذرت بھی کریں۔چیف جسٹس نے وکیل سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ 5 مقدمات ہیں لیکن یہ تو آٹھ مقدمات نکلے، آپ کی ہر بات کو ہمیں چیک کرنا پڑے گا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کے درخواست گزار کے کان پکڑنے پر برہمی کا اظہار کیا، وکیل نے عدالت سے اپنے رویئے پر معافی مانگ لی۔