Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سندھ میں ملیریا کا پھیلائو ، محکمہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کراچی(نیوز ڈیسک)صوبہ سندھ میں یومیہ ایک ہزار لوگ ملیریا کا شکار ہونے لگے۔محکمۂ صحت سندھ کے مطابق جنوری کے 10 روز میں ملیریا کے 10 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ 10 روز میں 50 ہزار 46 افراد کی اسکریننگ کی گئی، جن میں سے 10 ہزار 31 افراد میں ملیریا کے وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

سب سے زیادہ 2920 کیسز عمرکوٹ میں رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے کم ایک کیس کراچی کے ضلع غربی میں رپورٹ ہوا۔محکمۂ صحت نے کہا کہ کراچی میں مجموعی طور پر 38 افراد ملیریا کا شکار ہوئے، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔محکمۂ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ سال ملیریا سے 4 لاکھ افراد متاثر اور 24 افراد انتقال کر گئے تھے۔