بلوچستان، سوئی سے مغوی 6 فٹبالروں میں سے 2بازیاب، گھر پہنچ گئے

کوئٹہ (نیوزڈیسک) ڈیرہ بگٹی کےعلاقے سوئی سے اغوا ہونیوالے دو فٹ بالرز اپنے گھر پہنچ گئے۔لیویزذرائع کے مطابق مغوی فٹبالرمیں بابر علی ولد محمد دین عرف ڈوتا اور شیراز ولد داد محمد اقوام بگٹی شامل ہیں۔واضح رہے کہ ستمبر میں ڈیرہ بگٹی میں سوئی سے سبی جانے والے فٹبال ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو اغواء کرلیا گیا تھا۔لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے کچی کینال کے مقام پر کھلاڑیوں اغواء کیا ہے۔