لاہور ( اے بی این نیوز)نواز شریف آئندہ ہفتے سے اپنی سیاسی مصروفیات کا آغاز کرینگے، پارٹی کو انتخابی مہم کا لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت ،پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف ملک بھر میں عوام کو متحرک کرنے کیلئے جلسے اور کنونشنز کرینگے،پارٹی کی صوبائی تنظیموں کی نواز شریف کو اپنے اپنے اضلاع میں پہلے جلسے کرنے کی دعوت،جلسوں کے انعقاد کے لئے مقامات، تاریخوں اور دیگر امور پر مشاورت شروع، نواز شریف سندھ اور بلوچستان کے دورے بھی کرینگے،پارٹی کی تمام عہدیداروں، رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے اپنے حلقوں میں فعال رہنے کی ہدایت،شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز الگ الگ علاقوں میں جلسے کیا کرینگے















