اہم خبریں

ایفی ڈرین کیس،حنیف عباسی کی عمر قید کے خلاف اپیل منظور

لاہور ( اے بی این نیوز   )لاہور ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کے مقدمے میں سزا کو کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 52 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا گیا، دو رکنی بنچ نے حنیف عباسی کی عمر قید کے خلاف اپیل کو منظور کر لیا، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے یہ فیصلہ جاری کیا جاری فیصلہ کے مطابق پراسکیوشن محمد حنیف عباسی کی ایفی ڈرین فروحت کرنے اور خریدنے والے کو ریکارڈ میں شامل نہیں کرسکی ، محمد حنیف عباسی کی ایفی ڈرین فروحت کرنے کے شواہد پیش نہیں کئے جا سکے،پراسکیوشن ایفی ڈرین فروحت کرنے سے متعلق کوئی گواہ بھی پیش نہیں کیا گیا، جبکہ پراسکیوشن ایفی ڈرین اوپن مارکیٹ یا کسی دوسرے شخص سے ریکور بھی نہیں کرسکی۔

متعلقہ خبریں