اہم خبریں

رواں سال کا دوسرا اور آخر ی چاند گرہن ہفتے کو ہوگا

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان میں رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہفتے کے روز ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس 2023ء میں ہونے والا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو پاکستان میں دکھائی دے گا۔ ماہرین کے مطابق چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر 02 منٹ پر شروع ہوگا۔چاند گرہن کا مکمل اختتام پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 29اکتوبر کو رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو جائے گا۔ چاندگرہن ایشیا، یورپ، امریکا اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھاجاسکےگا۔

متعلقہ خبریں