دبئی (اے بی این نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منشیات سمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، 24 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
اماراتی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں 10 پاکستانی، 8 بھارتی اور دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔
حکام کے مطابق منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورک کا مرکزی ملزم بیرون ملک سے اس سسٹم کو چلا رہا تھا۔ کارروائیوں کے دوران چرس، ہیش آئل اور دیگر منشیات برآمد کر لی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق ابوظہبی، عجمان اور راس الخیمہ میں منشیات فروشوں کے خلاف بیک وقت چھاپے مارے گئے اور ملزمان سے برآمد ہونے والا مواد فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر، آزاد کشمیر کے معاملے پر نواز شریف نے خاموشی توڑ دی















