اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اچھی خبر آئے گی، امریکا ایران جنگ سے عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا بجٹ متاثر ہوا ہے، قیمتوں میں ممکنہ حد تک کمی کرنے کا وعدہ اور وزیراعظم کی ہدایت ہے۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈیوں میں ایرانی خام تیل دستیاب ہوگا، اسی امید پر عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی پیٹرول کی عالمی قیمتیں کم ہوں گی اس کا فائدہ عوام کو منتقل کردیا جائے گا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ پوری دنیا وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کی کاوشوں کو سراہ رہی ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت کیلئے بڑا چیلنج، پیٹرول معاملے پر ملک گیر مظاہروں کا اعلان















