اہم خبریں

غیرقانونی مقیم افغانیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی، اعظم خان

پشاور(نیوزڈیسک) نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے کہا ہک خیبرپختونخوا حکومت نے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلاکے پروگرام کوحتمی شکل دیدی۔ تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے کہا کہ 60ہزار کے قریب غیر ملکی طورخم کے راستے واپس افغانستان چلے گئے،یکم نومبرتک رضاکارانہ طور پرواپس جانے والوں سے حکومت ہرممکن تعاون کرے گی،شہری غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو پناہ نہ دیں،انخلاکے عمل میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے دی گئی حکومتی ڈیڈلائن میں صرف 5 دن باقی ،حکومت نے 31نومبرکے بعد مزید ایک دن کی بھی مہلت نہ دینے کاحتمی فیصلہ کرلیا۔

متعلقہ خبریں