اہم خبریں

سینیٹ کمیٹی سے دو اہم بل منظور

اسلام آباد (اے بی این نیوز)غلط ایف آئی آرز کے اندراج پر سزائیں بڑھانے کا بل سینیٹ کمیٹی نے منظور کرلیا ، ریپ کیسز میں ڈی این اے ٹیسٹنگ لازمی قرار دینے سے متعلق بل کی منظوری بھی دے دی گئی ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا چیئرمین سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،، سینیٹر بہرا مند تنگی کی جانب سے پیش کردہ کریمنل لاز ترمیمی بل 2023 کا جائزہ لیا گیا ۔۔ سینیٹر بہرا مند تنگی نے بتایا آج جیلوں میں غلط ایف آئی آرز کی وجہ سے لوگ عمر قید اور پھانسی کا انتظار کررہے ہیں ۔۔ یہ بل اس کمیونٹی کے لئے ہے جو غلط ایف آئی آرز کی وجہ سے جیلوں میں پڑے ہیں ۔۔ اراکین کمیٹی نے بل کی حمایت کی جس پر بل کی منظوری دے دی گئی

متعلقہ خبریں