شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش گھر میں دفنا دی

سکھر(نیوزڈیسک)سکھر میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا اور لاش گھر میں دفن کردی، ملزم 3 بچوں کو لے کر فرار ہوگیا۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایاکہ کندھرا میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا اور لاش گھر کے احاطے میں دفن کر دی۔