گوجرانوالہ (نیوزڈیسک)گوجرانوالہ میں نوسر باز گروہ نے عدالت کے جعلی آرڈر پر ملزم کو رہا کرا لیا۔پولیس کے مطابق شراب کے مقدمے میں ملزم کو تھانا سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے گرفتار کیا تھا، ملزم کے دوست نےضمانت کے جعلی مچلکے تیار کیے، ملزم کی رہائی کے بعد پولیس کو مچلکے جعلی ہونے کا علم ہوا۔















