اہم خبریں

زراعت پر انکم ٹیکس کیوں نہیں لیا جاتا؟فاروق نائیک

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ زراعت پر انکم ٹیکس کیوں نہیں لیا جاتا؟ ٹیکس کا سارا بوجھ ٹیکس دہندہ پر ڈالا جا رہا ہے، میں تو اضافی ٹیکس دے کر تنگ آ گیا ہوں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سینیٹر فاروق نائیک نے کہا کہ بڑے صنعتکاروں کو سبسڈی دی جاتی ہے اور غریب کو کوئی سبسڈی نہیں ملتی، غریب کا بجلی کا بل بھی معاف نہیں کیا جاتا، کسی کو سبسڈی نہیں ملنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں