اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع ،فٹ نہیں اس لیے عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے سینٹرل کورٹ لاہور میں پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں بتایا گیا کہ آج ایف آئی اے کورٹ میں پرویز الہٰی کو پیش نہیں کیا جا سکتا کیو نکہ وہ فٹ نہ ہونے کی وجہ سے سفر نہیں کرسکتے ۔















