اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس پر محفوظ فیصلہ آ ج سنایاجائےگا ۔اسحاق ڈار کےخلاف کرپشن ثبوت نہیں ، کیس مزید نہیں چلایا جاسکتا ، نیب پراسکیوٹر سے احتساب عدالت اسلام آباد نے تحریری جواب طلب کرلیا، جج محمد بشیر نے ریما رکس میں کہا اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں تو لکھ کر دے دیں ،کل کو نیب کہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔















