خیرپور(نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ نے اسرائیلی جارحیت اور سندھ میں بے امنی اور لاقانونیت کے خلاف امن مارچ کا آغاز کردیا۔خیرپور سے شروع ہونے والے امن مارچ کے شرکاء سکھر پہنچ گئے، مارچ صوبے کے تمام اضلاع سے ہوتا ہوا، 2 نومبر کو کراچی پہنچے گا، جہاں شرکاء سے مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔سکھر پریس کلب کے باہر جلسے سے خطاب میں راشد سومرو نے کہا کہ کچے میں آج بھی ڈاکو راج ہے، پیپلز پارٹی کی 15 سال کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔















