کراچی (اے بی این نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر نے اپنی شادی کی پہلی رات سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں میں شادی کی پہلی رات کو جس انداز میں پیش کیا جاتا ہے، حقیقت اکثر اس سے مختلف ہوتی ہے۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ شادی کی پہلی رات کے بارے میں غیر ضروری رومانوی تصورات قائم کر دیے جاتے ہیں، جبکہ عملی زندگی میں صورتحال بالکل مختلف ہو سکتی ہے۔
انہوں نے اپنی شادی کی پہلی رات کو یاد کرتے ہوئے بتایا، ’’میں فرش پر بیٹھی اپنی سلامی کے پیسے گن رہی تھی اور اسی میں مصروف رہی، پھر ہم سو گئے۔ مجھے صرف یہ تجسس تھا کہ مجھے کتنی سلامی ملی ہے۔‘‘
پوڈکاسٹ میں شریک اداکار اور رائٹر عدیل افضل نے بھی شادی کی پہلی رات سے متعلق مناظر لکھنے کی مشکلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسے مناظر تحریر کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے حال ہی میں ایک ڈرامے میں شادی کی پہلی رات کا منظر لکھنے کے لیے تین دن صرف کیے تاکہ اسے منفرد بنایا جا سکے۔
عدیل افضل کا کہنا تھا کہ ناظرین ایسے مناظر میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، اسی لیے ڈراموں میں اشاروں اور کنایوں کے ذریعے جذبات کو پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، تاہم اب تک کوئی ایسا یادگار منظر تخلیق نہیں کیا جا سکا جو حقیقت کے قریب ہو اور ناظرین کے ذہنوں میں دیرپا تاثر چھوڑ سکے۔
مزید پڑھیں: آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول میں ترمیم کردی















