اہم خبریں

نوازشریف 24اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونگے،پارٹی ذرائع

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف کی قانونی ٹیم انہیں عدالتوں میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا،تفصیلات کے مطابق قانونی ٹیم نے نواز شریف کو منگل کے روز عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ دیا ہے ،پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف بروزمنگل 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوں گے،عدالت پیشی سے قبل نواز شریف کل مری کیلئے روانہ ہوں گے،مری میں بھی مسلم لیگ ن کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں،پارٹی ذرائع نے بتایاکہ نوا ز شریف منگل کو مری سے اسلام آباد پہنچ کر عدالتوں میں پیش ہوں گے،نواز شریف عدالتوں میں پیشی کے بعد واپس مری روانہ ہوجائیں گے،پارٹی ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ نواز شریف کا مری میں 2 سے 3 روز قیام کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کے مری جانے کے حوالے سے روٹ اور وقت کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں