نوازشریف کا پی ڈی ایم قیادت سے رابطوں کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف نے سابق صدر اورپاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو،سربراہ جے یوآئی(ف) مولانا فضل الرحمن اور اختر مینگل سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف نے سابق صدر اورپاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو،سربراہ جے یوآئی(ف) مولانا فضل الرحمن اور اختر مینگل سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا ،سیاسی رابطوں کی تجویز شہباز شریف نے دی ہے جبکہ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کے ساتھ محاذ آرائی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اتحادی جماعتوں کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطے اورملاقاتیں بھی کی جائینگی،اس دوران نواز شریف پی ڈی ایم قیادت کا شکریہ ادا کریں گے۔