معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کرگئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک)معروف قانون دان ایس ایم ظفر علالت کے باعث انتقال کرگئے، مرحوم معروف قانون دان سینیٹر علی ظفر کے والد ہیں۔ایس ایم ظفر معروف وکیل بیرسٹر علی ظفر کے والد تھے، ان کا شمار ملک کے بڑے قانون دانوں میں ہوتا تھا۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ایس ایم ظفر کافی عرصے سے علیل تھے۔ایس ایم ظفر 6 دسمبر 1930 کو برما میں پیدا ہوئے، تعلیم یونیورسٹی آف لاء کالج سے حاصل کی جس کے بعد 1950 میں وکالت شروع کی۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران وزیر قانون رہے، ان کی مشہور کتاب ڈائیلاگ آن پالیٹیکل چیس بورڈ تھی۔