دبئی (نیوزڈیسک) مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف آج ہی سعودی عرب سے دبئی پہنچ جائیں گے۔دبئی میں نجی ٹی وی سے بات چیت میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سعودی عرب سے دبئی آمد میں تاخیر کی وجہ ایک اہم میٹنگ ہے، نواز شریف کے دبئی پہنچنے کے بعد ان کے پاکستان پہنچ کر خطاب کے حوالے سے گفتگو ہو گی۔















