چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس کا چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کل(جمعہ کو) ہو گا۔سپریم کورٹ میں اس وقت 2 ججز کی اسامیاں خالی ہیں۔ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی کے لیے طریقہ کار پر تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔