جکارتہ(نیوزڈیسک)انڈونیشیا میں پھنسے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے دو طیاروں کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہپی آئی اے اور متعلقہ لیزنگ کمپنی کے درمیان طیاروں کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔ امید ہے لیزنگ کمپنی طیارے پی آئی اے کو فروخت کرنے پر راضی ہوجائے گی۔ جلد دونوں ایئر بس طیارے پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ دونوں طیارے لیزنگ کمپنی سے تنازع کے سبب ستمبر 2021 سے جکارتا میں کھڑے ہیں۔















