اسلام آباد (اے بی این نیوز )سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی طرح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی 35 سال کی عمر میں وزیراعظم منتخب ہونگے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید 35 سال کی عمر میں وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں،تاریخ گواہ ہے ملک جب بھی مشکلات کا شکار ہوا پیپلزپارٹی نے ہی ملک کو مشکلات سے نکالا ‘،ملک کو مشکلات سے صرف پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے ‘،
پیپلزپارٹی کی قیادت نے جبر برداشت کیا مگر ملک چھوڑ کر نہیں بھاگی،وہ کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری مزدوروں اور کسانوں کی زندگیوں میں خوشحالی لائیں گے روٹی کپڑا اور مکان ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہےپیپلزپارٹی مہنگائی پر کنٹرول بھی کریگی اور عوام کے لیئے روزگار کے وسائل بھی پیدا کریگی
پیپلزپارٹی کا ہر کارکن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سفیر ہے۔















