اہم خبریں

موٹر سائیکل سوار ہو جائیں ہوشیار، ٹریفک پولیس راولپنڈی کا بڑے جرمانوں کا فیصلہ

راولپنڈی(  اے بی این نیوز     )موٹر سائیکل سوار ہو جائیں ہوشیار، ٹریفک پولیس راولپنڈی کا بڑے جرمانوں کا فیصلہ،بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والوں کو 200 کی بجائے 2000 جرمانہ کیا جائے گا، ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق غلط پارکنگ کرنے والوں 500 کی بجائے 5000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گاگرین بیلٹ پر پارکنگ کی گئی گاڑی سے پی ایچ اے کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اے آئی جی مرزا فاران بیگ نے پنجاب کے تمام سی ٹی اوز کو مراسلہ ارسال کر دیا قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر کیا گیا

متعلقہ خبریں