لندن(نیوزڈیسک)دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں پاک فوج کے دستے نے چاندی کا تمغہ جیت لیا۔پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تعینات آرمی و ایئر اتاشی کرنل تیمور راحت نے بتایا کہ پاکستانی دستہ 67 پنجاب رجمنٹ پر مشتمل تھا جس کی قیادت لیفٹیننٹ اویس عثمان نے کی، پاکستانی دستہ کی جیت میں ٹیم منیجر میجر اسامہ اور آبزرور میجر حسیب نے اہم کردار ادا کیا۔ 1972 میں بننے والی یہ بٹالین جنگوں میں 1 ستارہ بسالت اور 7 تمغہ بسالت حاصل کرچکی ہے۔















