اہم خبریں

اسلامی معاشرے کی تشکیل میں منبر و محراب کا اہم کردار ہے، صدر مملکت

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )ملک بھر میں 2.5 لاکھ سے زائد مساجد کو بچوں کو تعلیم دینے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، علماء اور آئمہ کرام اہم سماجی موضوعات پر اسلامی تعلیمات بارے لوگوں کو تعلیم دیں، صدر مملکت کا معاشرتی و سماجی ترقی میں منبر و محراب کے کردار کے حوالے سے اجلاس میں اظہارِ خیال،اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ، انیق احمد، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے وزراء برائے اوقاف و مذہبی امور کی شرکت اجلاس میں چاروں صوبوں اور آزاد جموں کشمیر کے اوقاف و مذہبی امور محکموں کے سیکرٹریز اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری کی بھی شرکت ، صدر مملکت کہا کہ نے لوگوں کی اخلاقی تربیت، اسلامی معاشرے کی تشکیل میں منبر و محراب کا اہم کردار ہے،مساجد مقامی آبادی کو تعلیم دینے ، رابطے کا اہم ذریعہ ہیںملک بھر میں اسکولوں سے باہر27 ملین بچوں کو تعلیم دینا بہت بڑا چیلنج ہے27 ملین اسکولوں سے باہر بچوں کی تعلیم کیلئے ہزاروں اسکول درکار ہوں گےملک بھر میں 2.5 لاکھ سے زائد مساجد کو شرح ِ خواندگی بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہےفجر اور ظہر کے درمیان مساجد میں بچوں کو مذہبی تعلیم ، جدید ہنر اور تعلیم سے آراستہ کیا جا سکتا ہےمساجد اسلامی اخلاقی اقدار کے فروغ ، لوگوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیںعلماء ، خطیب اور مدارس معاشرتی اصلاح، غیبت ، عدم برداشت ، فیک نیوز جیسی سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے کام کریںبڑھتی آبادی ، خواتین کے حقوق ، بین المذاہب ہم آہنگی ، رواداری کا فروغ اہم سماجی امور ہیںمنبر و محراب اور علماء نے کورونا وبا کے دوران آگاہی پیدا کرنے میں قابل تعریف کردار ادا کیاآئمہ کرام بیماریوں ، غذائی قلت اور ذہنی و جسمانی کمزوری سمیت مختلف موضوعات پر آگاہی پیدا کر سکتے ہیںمساجد میں مذہبی ، تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں سے مقامی آبادی سے روابط مزید مضبوط ہوں گے،اجلاس میں شرکاء نے اہم قومی اور سماجی موضوعات پر تعلیم دینے میں علماء کے کردار کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔

متعلقہ خبریں