اہم خبریں

ایران امریکا معاہدہ ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

دبئی (اے بی این نیوز)ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی خبروں کے عالمی منڈی پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں، جس کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

عالمی منڈی میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 73 ڈالر فی بیرل کےقریب فروخت ہو رہا ہے،جبکہ برینٹ کروڈکی قیمت میں ایک فیصدسےزائد کمی ریکارڈکی گئی ہےاور یہ 77.8 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمتوں کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: فلڈ وارننگ سسٹم چوری،سیلاب کا خطرہ مزید بڑ ھ گیا

متعلقہ خبریں