اہم خبریں

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ، سپریم کورٹ کے فیصلے سے پارلیمنٹ کی عزت اور تکریم میں اضافہ ہو ا، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نےسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے متعلق فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہو ئے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے سے پارلیمنٹ کی عزت اور تکریم میں اضافہ ہو اہے، پارلیمان کی قانون سازی کو برقرار رکھنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی بالادستی کا فیصلہ ہےسپریم کورٹ کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ آئین اور جمہوریت کی فتح ہےسپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروخ ملے گا،سپریم کورٹ کے فیصلے سے پارلیمنٹ کی عزت اور تکریم میں اضافہ ہوا ہے، پارلیمنٹ کی قانون سازی کو برقرار رکھنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ آ ئین کی بالادستی کافیصلہ ہے۔

متعلقہ خبریں