لاہور ( اے بی این نیوز )مسلم لیگ ن نے نوازشریف کے استقبال کیلئے پلان اے اوربی تشکیل دے دیا،پلان اے کے مطابق مرکزی رہنما لاہور ایئرپورٹ پر پارٹی قائد کااستقبال کرینگے،نواز شریف کو لاہور ایئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ لایا جائے گا،پلان بی کے مطابق نواز شریف کوسڑک کے راستے براستہ مال روڈ یا رنگ روڈ جلسہ گاہ لایا جائے گا،مینار پاکستان پر جلسے کے پنڈال میں 3 منزلہ سٹیج تیارکرنے کافیصلہ کیا ہے۔















