اسلام آباد (نیوزڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کو طلب کرلیا۔بدھ کو سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نے فوری طور پر ڈی جی پاسپورٹ کو طلب کر لیا۔ڈپٹی چیئرمین نادرا نے جعلی شناختی کارڈز اور فیملی ٹری میں غیر متعلقہ افراد کے ہونے پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔















