اہم خبریں

یکم اکتوبر سے گیس 200فیصد تک مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)یکم اکتوبر سے گیس 200فیصد تک مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پروٹیکٹیڈ گیس صارفین کےلیے فکسڈ ماہانہ چارجز 10روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد تک اضافے کی تجویز کی گئی ،گھریلو صارفین کے لیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے،گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

متعلقہ خبریں