راولپنڈی ( اے بی این نیوز )پاکستان ریلوے کا راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ اور اسے تجارتی مرکز بنانے کا فیصلہ،وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کی زیر صدارت اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اور کمرشلائزیشن پلان کا جائزہ لینے کے لئےاجلاس،شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز مستقبل میں اہم تجارتی مراکز بنیں گے، جس سے ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور بڑے پیمانے پر معاشی مواقع پیدا ہوں گے،راولپنڈی ریلوے اسٹیشن میں ویلیو ایڈیشن اسے تجارتی لحاظ سے موزوں بنائے گا،مسافروں کی سہولت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ راولپنڈی اسٹیشن اپگریڈیشن اور کمرشلائزیشن کے بعد ایک بہت بڑا کاروباری مرکز بن سکتاہے۔















