اسلام آباد (اے بی این نیوز ) سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے راہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اقتدار کی سیاست سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، ہمیں اپنی ناکامیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا،آج ضرورت ہے ہم مل کر حالات کو دیکھیں، آگے کے راستے کاتعین کریں،جو نا انصافی نوازشریف کیساتھ ہوئی تھی ہماری ذمہ داری تھی اسے درست کرنے کی کوشش کریں،مریم نواز پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالیں گی تو ہم جیسے لوگ الگ ہوجائیں گے،آج کے حالات کے مطا بق الیکشن کاقائل نہیں ہوں،میں اس الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے لیڈرشہبازشریف،مریم نوازنہیں،نوازشریف ہیں،ن لیگ میں ہوں،نوازشریف کوبتادیاالیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا،مجھے کسی نے نوازشریف کے استقبال کانہیں کہا،تحریک عدم اعتماد کے بعدحکومت نہیں بنانی چاہیے تھی،میری جماعت نےحکومت بنانے کافیصلہ کیاتھا،ہم سب ان حالات کے ذمہ دارہیں۔















