اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہاہے کہ پاکستانی قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے۔نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران میجر علی رضا اور حوالدار نثار احمد کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، میجر علی رضا اور حوالدار نثار احمد نے دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔















