اسلام آباد(نیوزڈیسک)ربیع سیزن کے دوران کھاد کی کھپت پوری کرنے کے لیے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی تیاری کر لی گئی، اگر کھاد درآمد نہ کی گئی تو رواں سیزن میں کھاد کی قلت کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ یوریا کھاد درآمد کرنے کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری لی جائے گی، درآمدی کھاد سے دسمبر سے جنوری کے دوران گندم کی فصل کے لیے طلب پوری کی جائے گی۔















