اہم خبریں

ملکی خزانے کومزیدنقصان سے بچانے کیلئے خسارے کاشکاراداروں کی جلدنجکاری ضروری ہے،نگران وزیراعظم

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سےنگران وزیرنجکاری فوادحسن فوادکی ملاقات،نگران وزیرنجکاری کی انوارالحق کاکڑکوخسارے کاشکارقومی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے عمل پربریفنگ دی،نگران وزیراعظم کی خسارے کاشکارقومی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے عمل کومزیدتیزکرنے کی ہدایات دیتے ہو ئے کہا کہ ملکی خزانے کومزیدنقصان سے بچانے کیلئے خسارے کاشکاراداروں کی جلدنجکاری ضروری ہے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کاکردارلائق تحسین ہے۔

متعلقہ خبریں