اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارت مذہبی امور کو حجاج کے لیے حج کو آسان اور سستا بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی،نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور کا اجلاس ہوا۔نگراں وزیراعظم نے ہدایت دی کہ کم خرچے میں بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔حج پالیسی جلد سے جلد وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کی جائے۔















